اپوزیشن کے کسی جلسے یا ریلی کو نہیں روکا جائے گا، وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ اپوزیشن کے کسی جلسے اور ریلی کو نہیں روکا جائے گا۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت حکومتی ترجمانوں کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے دورہ امریکا پر حکومتی ترجمانوں کو اعتماد میں لیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا معاملہ بھی زیر غور آیا اور ترجمانوں نے وزیراعظم کو تحریک عدم اعتماد کے نمبر گیم سے آگاہ کیا۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ حکومت اپوزیشن کے خلاف سخت لائحہ عمل اپنائے گی جب کہ حکومت نے اپوزیشن کو احتجاج پر سخت رد عمل دینے کا بھی فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے وزیراعظم نے حکومتی ترجمانوں کو اہم ہدایات جاری کردی ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے حکومتی ترجمانوں کو حکومت کا مثبت چہرہ عوام کے سامنے لانے کی ہدایت دی اور کہا کہ احتساب کا عمل بلاتفریق جاری رہے گا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کرپشن کیسز میں ملوث لوگ ٹی وی پر آکر خود کو سیاسی شہید بنارہے ہیں اور قوم کو گمراہ کررہے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ معاشی بحران سے نکل آئے ہیں اب اشیائے ضرورت میں عوام کو ہر ممکن ریلیف دے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …