صمصام بخاری اطلاعات سے فارغ ، پنجاب کابینہ میں اکھاڑ بچھاڑ ، برج الٹ گئے

لاہور (میڈیا 92 نیوز آن لائن ) پنجاب کابینہ میں دوسری بار تبدیلی ، وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے پنجاب کابینہ میں تبدیلی کرتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات صمصام بخاری سے وزارت اطلاعات کا قلمدان واپس لے لیا گیا۔

صوبائی وزرا کے محکموں میں تبدیلی کے بعد صمصام بخاری کو کنسولیڈیشن ہولڈنگز کا شعبہ دیا گیا ہے۔

وزیر صنعت میاں محمد اسلم اقبال کو صوبائی وزیر اطلاعات کا اضافی چارج دیا گیا ہے جبکہ یاسر ہمایوں سے محکمہ سیاحت کا قلمدان واپس لے لیا گیا ہے۔

اس سے قبل یاسر ہمایوں کے پاس محکمہ ہائر ایجوکیشن اور محکمہ سیاحت کا قلمدان موجود تھا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے وزیر برائے نوجوان امور اور کھیل محمد تیمور خان کو سیاحت کا محکمہ بھی سونپ دیا ہے۔

صوبائی وزیر قانون محمد راجہ بشارت سے محکمہ بلدیات کا اضافی چارج واپس لے لر سماجی فلاح و بہبود اور بیت المال کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے وزیر سوشل ویلفیئر اور بیت المال کا قلمدان واپس لے کر وزیراعلیٰ کی انسپیکشن ٹیم کا چارج دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …