کالعدم جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید گرفتار

لاہور (میڈیا 92 نیوز آن لائن ) سی ٹی ڈی نے کالعدم جماعت الدعوۃ کے امیر حافظ سعید کو گرفتار کرلیا۔ ذراائع کے مطابق حافظ سعید لاہور سے گوجرانوالہ جارہے تھے جب وہ گوجرانوالہ کی حدود میں پہنچے تو انہیں گرفتار کیا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ حافظ سعید کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہیں جس میں ضمانت کے لیے وہ لاہور سے انسداد دہشت گردی گوجرانوالہ کی عدالت جارہے تھے جہاں انہیں سی ٹی ڈی پنجاب نے گوجرانوالہ کی حدود میں داخل ہونے پر گرفتار کرلیا۔

سی ٹی ڈی ذرائع نے حافظ سعید کی گرفتاری کی تصدیق کردی ہے جب کہ انہیں نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق ان کی گرفتاری کے حوالے سے باضابطہ میڈیا کو آگاہ کیا جائے گا۔

واضح رہےکہ حکومت نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کے احکامات کی روشنی میں اقدامات کیے ہیں جس کے تحت جماعت الدعوۃ کی تمام ذیلی شاخوں کو بھی کالعدم قرار دیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ پنجاب حکومت نے متعدد مدرسوں کو بھی سرکاری تحویل میں لیا ہے۔ حکومت جماعت الدعوۃ کے دیگر رہمناوں کی گرفتاری کی بھی حکمت عملی تیار کر رہی ہے بہت جلد انکو بھی گرفتار کر لیا جائے گا ،

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …