فائل فوٹو

شہباز شریف کی قانونی ٹیم ڈیلی میل کیخلاف قانونی کارروائی کیلئے برطانیہ پہنچ گئی

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کی قانونی ٹیم برطانوی اخبار ڈیلی میل کے خلاف قانونی چارہ جوئی کیلئے برطانیہ پہنچ گئی۔

گزشتہ روز برطانوی اخبار ڈیلی میل کی جانب سے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے خاندان نے زلزلہ متاثرین کیلئے دی جانے والی برطانیہ کی غیر ملکی امداد میں سے چوری کی۔

صدر مسلم لیگ (ن) شہباز شریف نے برطانوی اخبار کی رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے ڈیلی میل، وزیراعظم عمران خان اور ان کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر کے خلاف قانونی کارروائی کا اعلان کیا تھا۔

ذرائع کے مطابق شہباز شریف کی قانونی ٹیم سینئر وکیل سلمان بٹ کی قیادت میں برطانیہ پہنچ گئی ہے جہاں ڈیلی میل کے خلاف قانونی چارہ جوئی کیلئے وکلاء سے مشاورت کرے گی۔

یاد رہے کہ برطانوی اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے تحقیقاتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک جانب عالمی ترقیاتی منصوبوں کیلئے امداد دینے والا برطانوی محکمہ ڈی ایف آئی ڈی سابق وزیراعلیٰ پنجاب پر امدادی رقم کی بارش کرتا رہا تو دوسری جانب ان کا خاندان عوامی فنڈ کے ملین پاونڈز منی لانڈرنگ کے ذریعے برطانیہ منتقل کرتے رہے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …