فلسطین کے معاملے پر امریکا کا دہرامعیار ، چین نے شدید ردعمل کا اظہار کردیا

بیجنگ (میڈیا 92 نیوز آن لائن)
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں فلسطین کے معاملے پر امریکا کے دہرے معیار پر چین نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق غزہ پر اسرائیلی حملوں سے متعلق سلامتی کونسل کا اجلاس ہوا جس کی صدارت چینی وزیرخارجہ نے کی جبکہ ارکان کے علاوہ اسرائیل اور فلسطین کے نمائندے بھی موجود تھے۔
اس دوران سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے افتتاحی خطاب میں کہاکہ خون ریز تشدد کوفوری روکا جائے، جنگ علاقے کو بےقابو سیکیورٹی اورانسانی بحران سے دوچار کرسکتی ہے لہذا اسرائیل فسلطین جنگ فوری بند ہونی چاہیے۔

اس دوران چین نے امریکا کے دوہرے معیار پر آڑے ہاتھوں لیا اور بیان میں کہا کہ امریکا نے سلامتی کونسل میں فلسطین کے بارے میں ‘ایک آواز’ کی راہ میں رکاوٹ ڈالی ہے لہذا واشنگٹن سے مطالبہ ہے کہ اپنی ذمہ داریاں نبھائے۔چین کا کہنا ہے کہ افسوس ہے کہ امریکا نے فلسطین سے متعلق سلامتی کونسل کا اعلامیہ رکوادیا۔چینی وزیرخارجہ کا کہنا تھاکہ سلامتی کونسل سے فوری جنگ بندی اورسخت اقدام کا مطالبہ کرتے ہیں، چین دو ریاستی حل کی حمایت کا اعادہ کرتا ہے اور فلسطین اوراسرائیل کے درمیان مذاکرات کی میزبانی کا خیرمقدم کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

عمران خان نے عمر ایوب کو وزارت عظمیٰ کا امیدوار نامزد کردیا

راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان نے عمر ایوب کو وزیراعظم کے عہدے کا امیدوار …