مریم نواز نے آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی سے دل کی بات کہہ دی

اسلام آباد ( آن لائن )ن لیگ کی نائب صدر مریم نوازشریف نے لاپتہ افراد کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کا فرض ہے ، ملک ماں کی طرح ہوتی ہے ، اگر آپ ان کے پیاروں کو بازیاب نہیں کروا سکتے تو جن کے پیارے ٹارچر سیل میں ہیں ان کو بتا دیں کہ ان کے پیارے کہاں ہیں ، ملک کی ایجنسیوں کی مجبوریاں ہو سکتی ہیں لیکن آپ کی بھی مائیں اور بہنیں ہیں ، آپ ان کو صرف یہ بتا دیں زندہ ہیں یا مر گئے ہیں ، رو کر چپ ہو جائیں گے، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی سے کہنا چاہتی ہوں کہ یہ آپ کی ملک کی ہی مائیں اور بیٹیاں ہیں ، آئیں ان کے ساتھ بات کریں اور مسئلہ حل کریں ۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …