بھارتی گلوکارہ نیہا کَکڑ نے اپنا جیون ساتھی چُن لیا

بھارت کی نامور گلوکارہ نیہا کَکڑ گزشتہ روز گلوکار روہن پریت کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔

چند روز قبل گلوکار نیہا کَکڑ کا نیا گانا ’نیہا دا ویا‘ ریلیز ہوا تھا جس میں ان کے ساتھ گلوکار روہن پریت سنگھ بھی نظر آئے تھے۔

اب گلوکارہ نے روہن پریت سنگھ کے ساتھ شادی کر لی ہے اور وہ اس حوالے سے اپنے مداحوں کے ساتھ تصاویر بھی شیئر کر رہی ہیں۔

نیہا کَکڑ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر سب سے پہلے ’ہلدی‘ کی تقریب کی تصاویر پوسٹ کی تھیں جس میں انہوں نے پیلے رنگ کی خوبصورت فراک زیب تن کی تھی۔

بعد ازاں گلوکارہ نیہا کَکڑ نے اپنی مہندی کی تقریب کی چند تصاویر شئیر کیں جس میں انہوں نے سبز رنگ کا جوڑا پہن رکھا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز گلوکارہ نیہا کَکڑ نے نئی دہلی کے گوردوارے میں سکھ روایات کے مطابق شادی کر لی ہے۔

نیہا کَکڑ کی شادی کی خبر سن کر ان کے مداحوں کی جانب سے نیک خواہشات کا اظہار کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں دعائیں دینے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

خیال رہے کہ گلوکارہ نیہا کَکڑ نے 2018 میں گلوکار و ڈانسر ہیمانشو کوہلی کے ساتھ تعلقات ختم کر کے اپنی راہیں جدا کر لی تھیں۔

واضح رہے کہ گلوکارہ نیہا کَکڑ اپنی منفرد آواز کی وجہ سے بالی وڈ میں نام کمانے میں کامیاب ہو ئی ہیں۔

انہوں نے متعدد پرانے بالی وڈ گانوں میں اپنی آواز کا جادو جگا کر انہیں ری میک کیا ہے جن میں ’دلبر‘، ’آنکھ مارے‘ اور ’او ساقی‘ جیسے گانے شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …