اخیتارات کا ناجایز استعمال ، کرپشن ، کیٹن ، سیکورٹی ، صفائی ، پارکنگ ، اور سول ورکس کے ٹھیکوں میں بندر بانٹ کا الزام محکمہ اینٹی کرپشن نے گنگا رام ہسپتال انتظامیہ سے ریکارڈ طلب کر لیا

لاہور ( میڈیا 92 نیوز رپورٹ) سبط اعوان سے

اخیتارات کا ناجایز استعمال ، کرپشن ، کیٹن ، سیکورٹی ، صفائی ، پارکنگ ، اور سول ورکس کے ٹھیکوں میں بندر بانٹ کا الزام محکمہ اینٹی کرپشن نے گنگا رام ہسپتال انتظامیہ سے ریکارڈ طلب کر لیا
محکمہ اینٹی کرپشن لاہور ریجن میں درخواست دیتے ہوئے محمد جاوید اقبال نے الزام عائد کیا کہ گنگا رام ہسپتال میں بڑے پیمانے پر کرپشن کی جارہی ہے

سابق ایم ایس گنگا رام ہسپتال فیاض بٹ ، محمد روف الیکٹریشن ظفر کلرک ڈاکٹر غفار ، مدثر اللہ الیکٹریشن درجہ چہارم کا ملازم خالد شاہ ،اور موجودہ ایم ایس ڈاکٹر احتشام بھی اس کرپشن میں ملوث ہیں

ویڈیو دیکھیں

روف الیکٹریشن نے عمر رسید ہونے اور ریٹائر ہونے کے باوجود ظفر کلرک اور بورڈ ممبران کساتھ ملکر کیٹن ، سیکورٹی ، صفائی ، پارکنگ ، اور سول ورکس کے ٹھیکوں میں کروڑوں روپے کی کرپشن کی ہے

گنگا رام ہسپتال کا آڈٹ کرنے والی ٹیم کو بھی رشوت دیکر اپنی مرضی اور منشا کے مطابق آڈٹ رپورٹ تیار کی کیے جو کہ حقائق کے برعکس مرتب کی گی ہے

ویڈیو دیکھیں

لاہور کے بڑے ہسپتال گنگا رام میں کرپشن کا انکشاف ،،،شہری محکمہ اینٹی کرپشن کے دفتر پہنچ گیا

لاہور کے بڑے ہسپتال گنگا رام میں کرپشن کا انکشاف ،،،شہری محکمہ اینٹی کرپشن کے دفتر پہنچ گیا. دیکھئے خاص رپورٹ صرف میڈیا 92پر

Gepostet von M92.Web TV am Samstag, 19. September 2020

درجہ چہارم کے ملازم خالد شاہ کی ملی بھگت سے گنگا رام ٹرسٹ کی آمدن میں بھی خردبدر کی گی ہے جبکہ سول ورکس کے ایس ڈی کی بجائے مدثر اللہ جو کہ ایک الیکٹریشن ہے کو سول ورکس کے کام سونپ رکھے ہیں

پرچیزنگ اور پرچیز میں بھی کروڑوں روپے کی کرپشن کرنے کا سلسلہ جاری ہے ایمرجنسی کی شاپ سے بھی ماہانہ رشوت وصولی اکھٹی کی جارہی ہے

یہ تمام ملازمین وافسران گنگا رام ہسپتال میں کرپشن کا بازار گرم کیے ہوئے ہیں درخواست گزار کی درخواست پر محکمہ اینٹی کرپشن لاہور ریجن نے گنگا رام انتظامیہ کو ریکارڈ سمیت طلب کر لیا ہے

جبکہ گنگا رام انتظامیہ کا اس ضمن میں کہنا ہے کہ درخواست گزار غلط بیانی سے کام لے رہا ہے شارٹ آڈیو وائس
بیشر خٹک میڈیا 92 لاہور

یہ بھی پڑھیں

امریکا اسرائیل کو 2 ہزار پونڈ وزنی بم سمیت دیگراسلحہ فراہم کرے گا

 واشنگٹن: امریکا نے اسرائیل کو اربوں ڈالر کے بم اور لڑاکا طیارے بھیجنے کی منظوری دے …