عید قربان کی آمد،جانروں کی منڈیاں سجنے لگ گئیں

(میڈیا پاکستان) عید قرباں کی آمد سے قبل قربانی کے جانوروں کی خرید وفروخت کے لیے منڈیاں سجنے لگ گئیں ، خوبصورت جانور شہریوں کادل لبھاتے نظرآتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق لاہور میں سگیاں پل کے قریب قائم ملک فارمز کے ساتھ واقع اس منڈی میں کئی سال سے قربانی کےجانوروں کو بیچنے کے لیے لایا جاتا ہے۔

عید آنے سے پہلے قربانی کے جانوروں کو سارا سال پالنے والے افراد شہر سے باہر بڑی بڑی عارضی منڈیاں لگا لیتے ہیں جہاں فارمنگ کے شوقین افراد اپنے بڑے بڑے جانوروں کو فروخت کے لیے پیش کرتے ہیں،

اس سال اس منڈی میں پاکستان کا سب سے وزنی قربانی کا جانور لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے، اسکے ساتھ اور بھی بہت سی نسلوں کے جانور رکھے گئے ہیں۔

ان جانوروں کو بیماریوں سے محفوظ رکھنے اور صحت مند بنانے کےلیے فارم کے ملازمین 24 گھنٹے انکی دیکھ بھال کے لیے موجود ہوتے ہیں۔

قربانی کے ان جانوروں کو رنگ برنگے زیورات سے سجاکر مزید خوبصورت اور دلکش بنایا جاتا ہے۔

جانوروں کو دیکھنے کے لیے لوگ بڑی تعداد میں یہاں آتے ہیں کہیں ننھے بچے والدین کے ساتھ ان کو چھو کر خوش ہوتے ہیں تو کہیں ان میں سب سے بڑے جانور کے ساتھ سیلفی بنا کر انہیں موبائل کیمروں میں محفوظ کر لیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

گلگت: مہم جوئی کے دوران اسپین کا 26 سالہ کوہ پیما جاں بحق

گلگت (میڈیا 92 نیوز آن لائن ) گلگت کے علاقے نگر ہسپر میں ہسپانیہ (اسپین) …