موصل میں عالمی پیراگلائیڈنگ مقابلے شروع

بغداد (فارن ڈیسک /میڈیا 92 نیوز)عراقی شہر موصل میں تین سال کے بعد اب پھربین الاقوامی پیراگلائیڈنگ مقابلوں کا انعقاد کیا گیا ہے جہاں دنیا بھرسے سینکڑوں ٹیمز اور پیراگلائیڈرز اپنی صلاحیتوں کا عملی مظاہرہ پیش کرتے دکھائی دیئے۔اس پیراگلائیڈنگ چمپئن شپ کیلئے قدرتی حسن سے مالا مال دلکش پہاڑی علاقے کا انتخاب کیا گیا ہے جہاں یہ ماہر پیراگلائیڈرز آسمان پر رنگین پتنگوں سے بکھیرتے اور اونچی اڑان بھرتے دکھائی دیئے۔اس عالمی مقابلے میں جرمنی ،سوئزرلینڈ ،اٹلی ،سپین،فرانس،برطانیہ اور امریکہ سمیت کئی ممالک کے سینکڑوں کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔

یہ بھی پڑھیں

گلگت: مہم جوئی کے دوران اسپین کا 26 سالہ کوہ پیما جاں بحق

گلگت (میڈیا 92 نیوز آن لائن ) گلگت کے علاقے نگر ہسپر میں ہسپانیہ (اسپین) …