ورزش کی وجہ سے82سالہ شخص نوجوانوں جیسا مضبوط

لندن(میڈیا92نیوز/نیٹ نیوز)کنگز کالج لندن کے82سالہ پروفیسر نور من لازارس کی قوت مدافعت (امیونٹی) کسی 20سالہ نوجوان جیسی مضبوط ہے اور بیماریوں کے خلاف زبردست جنگ کی صلاحیت رکھنے والی ہے جبکہ ایسا عمومی طور پر عمر رسیدہ افراد میں نہیں دیکھا جاتا۔ سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ ضعیف العمری میں کی جانے والی ورزش اورکسرت ڈھلتی ہوئی عمر کے ساتھ ساتھ تیزی سے کم ہوتی قوت مدافعت کو سنبھال کر دوبارہ مضبوط بنادیتی ہے۔ ڈھلتی عمر کے ساتھ ساتھ انفیکیشن اور بیماری پھیلانے والے جراثیم کے خلاف قوت مدافعت کم ہوتی جاتی ہے۔ یہاں تک کہ معمولی نزلہ اور زکام کے بھی سینے اور پھیپھڑوں کے جان لیوا انفیکیشن میں تبدیل ہوجانے کے امکانات قوی ہوتے جاتے ہیں۔ پروفیسر نور من اس تحقیق کا مرکز تھے۔ جو ایک سائیکلسٹ بھی ہیں اور روزانہ کئی میل دور تک سائیل چلاتے ہیں تحقیق کاروں کے مطابق باقاعدہ سے کی گئی ”کسرت“ جسم کی قوت مدافعت بڑھانے کے علاوہ ذہن، پٹھوں اور ہڈیوں کی مضبوطی کا باعث بنتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ضعیف العمر افراد میں انفیکیشن، ہڈیوں کے بھربھرے پن اور کینسر میں مبتلا ہونے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

گلگت: مہم جوئی کے دوران اسپین کا 26 سالہ کوہ پیما جاں بحق

گلگت (میڈیا 92 نیوز آن لائن ) گلگت کے علاقے نگر ہسپر میں ہسپانیہ (اسپین) …