گرینڈ ہیلتھ الائنس نے آج مال روڈ پر پنجاب اسمبلی سےگورنرہاؤس تک لانگ مارچ کرنے کا اعلان کردیا

لاہور (میڈیا92نیوز آن لائن) ایم ٹی آئی ایکٹ نامنظور،ینگ ڈاکٹرز پھرسڑکوں پر آنے کوتیار۔ گرینڈ ہیلتھ الائنس نے آج مال روڈ پر پنجاب اسمبلی سےگورنرہاؤس تک لانگ مارچ کرنے کا اعلان کردیا ۔ ڈاکٹرز بازوؤں پرسیاہ پٹیاں باندھ کر احتجاج میں شرکت کریں گے۔

گرینڈ الائنس کے عہدیداروں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ حکومت کی نااہلی سےڈینگی نےوبا کی صورت اختیارکرلی،مریضوں سےمفت علاج کی سہولت چھینی جارہی ہے، حکومت نے ریلی روکنے کی کوشش کی توہسپتالوں میں ہڑتال کریں گے، اپنےموقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے ۔موجودہ صورت حال کی پیش نظر حکومت نےلانگ مارچ کےخوف سےاسمبلی اجلاس موخرکردیا۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …