Pakistani police commandos take part in anti-terrorism training during the passing-out ceremony of the Special Security Unit (SSU) in Karachi on June 15, 2015. A batch of 2080 commandoes including 40 females graduated to be part of special security unit of the police, tasked to fight terrorism in the port city. AFP PHOTO / Rizwan TABASSUM

لاہور پولیس کے سپیشل سکیورٹی یونٹ کی ٹریننگ کا آغاز

لاہور (میڈیا پاکستان) لاہور پولیس میں بننے والے سپیشل سکیورٹی یونٹ کی ٹریننگ کا آغاز کر دیا گیا۔ ایس ایس یو کے اہلکاروں کو ایلیٹ فورس اور کانٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے کمانڈوز سے جدید کورسز کروائے جا رہے ہیں۔ پولیس افسران کا کہنا ہے کہ ایس ایس یو کو مہمان کرکٹ ٹیم کی سیکورٹی پر بھی تعینات کیا جائے گا۔سی سی پی او لاہور کیپٹن (ر)امین وینس کے احکامات پر لاہور پولیس میں وی وی آئی پیز کے لیے ایک نیا سیکورٹی یونٹ بنایا گیا تھا جس میں ابتدائی طور پر ایک ہزار کے قیب اہلکاروں کو منتخب کیا گیا۔ سپیشل سیکورٹی یونٹ میں شامل اہلکاروں کی پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں ٹرینگ کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے۔ اہلکاروں کا کہنا ہے کہ وہ پہلے بھی تربیت یافتہ ہیں لیکن جدید تربیتی کورس سے انکی صلاحیت مزید بہتر ہو گئی۔

یہ بھی پڑھیں

ماسٹر پلان عامر احمد خان

میڈیا 92 نیوز ڈسک ماسٹر پلان2050ءلاہور ڈویژن کے روشن مستقبل کا تعین کرے گا ۔ …