قندیل بلوچ قتل کیس: مفتی عبدالقوی کی مشکلات میں مزید اضافہ

لاہور (میڈیا پاکستان) مفتی عبدالقوی کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا، قندیل بلوچ قتل کیس کے دوران پولی گراف ٹیسٹ میں پھنس کر رہ گئے۔ذرائع کے مطابق پولی گرافک ٹیسٹ کے دوران قندیل بلوچ کے قتل میں کسی طور پر ملوث ہونے سے عبدالقوی کا یکسر انکار مشین نے جھوٹ قرار دے دیا، یہی نہیں پولیس تفتیش کے دوران بھی عبدالقوی غیر اخلاقی حرکات میں ملوث پائے گئے۔پولیس ذرائع کے مطابق عبدالقوی کے موبائل فون میں 40 غیر اخلاقی ویڈیوز بھی پائی گئیں، ملزم نے کچھ ویڈیوز ڈیلیٹ کر دی تھیں جو فرانزک ٹیسٹ میں سامنے آئیں، پولی گراف ٹیسٹ میں عبدالقوی کے ناکام ہونے کی باضابطہ رپورٹ پیر کو جاری ہو گی، عبدالقوی پر قندیل کے بھائیوں کو قتل پر اکسانے کا الزام ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ماسٹر پلان عامر احمد خان

میڈیا 92 نیوز ڈسک ماسٹر پلان2050ءلاہور ڈویژن کے روشن مستقبل کا تعین کرے گا ۔ …