فاریہ بخاری بھی شوبز کو خیر باد کہہ کر دین کی طرف راغب ہوگئیں

لاہور (میڈیا پاکستان) لالی وڈ انڈسٹری کی معروف اداکارہ نور بخاری کی چھوٹی بہن فاریہ بخاری بھی شوبز کو خیر باد کہہ کر دین کی طرف راغب ہوگئیں۔تین ہفتے قبل اداکارہ نور بخاری نے شوبز چھوڑ کر دین کی طرف راغب ہوگئی تھیں اور تاحال وہ شوبز چھوڑنے کے فیصلے پر قائم ہیں اور اب ساتھ ہی انہیں دیکھتے ہوئے ان کی چھوٹی بہن فاریہ بخاری نے بھی شوبز سے کنارہ کشی اختیار کر لی ہے۔فاریہ بخاری کا کہنا ہے کہ وہ اپنے تمام تر شوبز پراجیکٹ چھوڑ چکی ہیں اور اپنی ساری زندگی دین کے ساتھ ہی گزاریں گی۔ فاریہ بخاری کا کہنا ہے کہ وہ بھی اپنے اللہ سے دعا کرتی ہیں کہ اپنے اس فیصلے پر ثابت قدم رہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ماسٹر پلان عامر احمد خان

میڈیا 92 نیوز ڈسک ماسٹر پلان2050ءلاہور ڈویژن کے روشن مستقبل کا تعین کرے گا ۔ …