پنجاب اسمبلی میں کونسی گاڑیوں کا داخلہ ممنوع؟ پڑھئے اور جانئے

لاہور (میڈیا پاکستان)  دہشت گردی کا خطرہ، سی این جی اور ایل پی جی والی گاڑیوں کی سیشن کے دوران اسمبلی حدود میں داخلے پر پابندی لگا دی گئی۔ ذرائع کے مطابق پنجاب اسمبلی کے چیف سکیورٹی آفیسر نے اجلاس کے دوران ارکان اسمبلی کےلئے سکیورٹی پلان ترتیب دیدیا۔ چیف سیکورٹی آفیسر سردار محمد اکبر ناصر کی جانب سے اراکین اسمبلی اور سٹاف کے اراکین کو جاری کردہ مراسلےمیں کہا گیا ہے کہ جس رکن پنجاب اسمبلی کے پاس سی این جی اور ایل پی جی والی گاڑی ہو گی اسے اندر نہیں جانے دیاجائے گا، کسی بھی سرکاری یا پرائیویٹ گاڑی کو اسمبلی سے ملحقہ سڑک پر کھڑا کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔چیف سکیورٹی آفیسر کے مطابق کوئی بھی ایل پی جی یا سی این جی گاڑی کو دہشت گردی کےمذموم مقاصد کےلئے استعمال کر سکتا ہے، تمام ممبران اسمبلی اپنی سی این جی یا ایل پی جی گاڑیوں کو اسمبلی احاطے میں بھی نہ لائیں۔

یہ بھی پڑھیں

ماسٹر پلان عامر احمد خان

میڈیا 92 نیوز ڈسک ماسٹر پلان2050ءلاہور ڈویژن کے روشن مستقبل کا تعین کرے گا ۔ …