لاہور (میڈیا پاکستان) محمود بوٹی ڈمپنگ سائٹ کو پارک میں بدلنے کے منصوبے پر کام شروع، پی ایچ اے نے پہلی مرتبہ ترک ماڈل کا ہارٹیکلچر ڈیزائن متعارف کرا دیا۔ ترک ماڈل کی لینڈ اسکیپنگ کا عمل جاری ہے۔ پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی نے محمود بوٹی ڈمپنگ سائٹ کو پارک میں بدلنے کے منصوبے پر کام شروع کر دیا ہے۔ پی ایچ اے نے شہر میں پہلی مرتبہ ترک ماڈل کا ہارٹیکلچر ڈیزائن متعارف کرادیا ہے۔ ترک ماڈل کی لینڈ سکیپنگ کا عمل جاری ہے۔ پی ایچ اے پھول پودوں اور مٹی سے دلکش ڈیزائن کے ماڈل تیار کر رہا ہے۔ ترک ماڈل کی لینڈ سکیپنگ معروف آرکیٹیکٹ رضوان بیگ کر رہے ہیں جبکہ منصوبے کے پراجیکٹ ڈائریکٹر جاوید حامد ہیں۔
