محکمہ ایکسائز میں پرائیویٹ افراد کو سرکاری یونیفارم مل گیا

لاہور (میڈیا پاکستان)  محکمہ ایکسائز میں پرائیویٹ افراد کو دفتر سے نکالنے کی بجائے سرکاری یونیفارم دے دیا گیا، لوگوں کی غیرقانونی نمبر پلیٹس اُتارنے والے پرائیویٹ افراد ای ٹی او کی شہہ پر سرکاری وردی پہن کر قانون کی خلاف ورزی کرنے لگے۔تفصیلات کے مطابق ڈی جی ایکسائز کی جانب سے پنجاب بھر میں مراسلہ جاری کیا گیا تھا کہ پرائیویٹ افراد کو دفاتر میں سرکاری کاموں اور گاڑیوں کی رجسٹریشن کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے لیکن ای ٹی او محمد علی نوید نے پرائیویٹ افراد کو ہٹانے کی بجائے سرکاری یونیفارم تھما دیا اور ناکوں پر گاڑیوں کی نمبر پلیٹس اُتارنے کے لیے روزانہ کی بنیاد پر سرکاری اختیارات کا استعمال کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ قانون کے مطابق کوئی بھی پرائیویٹ شخص سرکاری وردی کا استعمال نہیں کر سکتا لیکن ایکسائز کے افسران خود پرائیویٹ افراد کو یونیفارم پہنا کر اس گھنائونے جرم میں ملوث ہیں، دہشتگردی کے حالات کے پیش نظر دیکھا جائے پہلے بھی کئی دفعہ دہشتگردوں نے اپنے مقاصد کو حاصل کرنے کے لیے سرکاری وردی استعمال کی اور خود ایکسائز ریجن سی میں پرائیویٹ افراد کی مداخلت کے بعد دو ٹرکوں کو ایک نمبرجاری کیا گیا تھا جو کہ آئوٹ فال روڈ پر بم دھماکے میں استعمال ہوا۔اعلیٰ افسران کے لیے لمحہ فکریہ کہ کس طرح چھوٹے افسران انکی ناک کے نیچے چند روپوں کی خاطر سرکاری وردی اور سرکاری وسائل کا بے دریغ استعمال کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ماسٹر پلان عامر احمد خان

میڈیا 92 نیوز ڈسک ماسٹر پلان2050ءلاہور ڈویژن کے روشن مستقبل کا تعین کرے گا ۔ …