لاہور (میڈیا پاکستان) ہائیکورٹ نے 8سول ججز کے تقررو تبادلے کردیئے، چیف جسٹس سید منصورعلی شاہ کی منظوری سے نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ہائیکورٹ نے 8سول ججزکے تقررو تبادلے کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا ہے، چیف جسٹس سیدمنصورعلی شاہ کی منظوری سےنوٹی فکیشن جاری کیا، سول جج میاں عثمان طارق کاریسرچ آفیسرہائیکورٹ سےلاہورتبادلہ، سول جج ندیم نیازی ریسرچ آفیسرہائیکورٹ سے لاہور کینٹ تعینات، سول جج شیرحسن پرویزریسرچ سنٹرہائیکورٹ سےایگزامینیشن کمیٹی کےسربراہ مقرر، سول جج وقاص مظہرکا فیصل آباد سے لاہور تبادلہ ہوا۔
