لاہور (میڈیا پاکستان) صارفین کو اووربلنگ کرنے والے افسران کو جیل کی سزا کاٹنا پڑے گی، نیپرا ایکٹ میں ترمیم متفقہ طور پر منظور کر لی گئی۔تفصیلات کے مطابق لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی سمیت تمام تقسیم کار کمپنیوں کی جانب سے صارفین کو ہونے والی اووربلنگ کو روکنے کے لئے ٹھوس اقدامات سامنے آ گئے، کمپنیز کی جانب سے صارفین کو موبائل میٹر ریڈنگ کے خاطر خواہ نتائج سامنے نہ آنے پر وفاقی وزیر سردار اویس لغاری کی کاوشوں سے اووربلنگ کرنے والے افسران کو سخت سے سخت سزا دینے کا حتمی فیصلہ کر لیا گیا۔ نیپرا ایکٹ میں ترمیم کے ذریعے اووربلنگ کے ذمہ داروں کو تین سال قید کی سزا شامل کر لی گئی۔ سردار اویس لغاری نے کہا تھا کہ صارفین کو اووربلنگ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نے بھی نیپرا ایکٹ میں ترمیم کی حمایت کر دی ہے، ایکٹ میں ترمیم کے بعد صارفین کو اووربلنگ جیسے مسائل سے چھٹکارہ مل جائیگا۔

African American in Prison