عمران خان منشیات کا پاکستان بنانا چاہتے ہیں: رانا ثناءاللہ

لاہور (میڈیا پاکستان) صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے عمران خان کو ریحام خان کے ایک انٹرویو کی مار قرار دے دیا، کہتے ہیں عمران خان منشیات کا پاکستان بنانا چاہتے ہیں، عائشہ گلالئی کے انکشاف کی تحقیقات کرائی جائیں۔پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر قانون رانا ثناءاللہ کا کہنا تھاکہ عائشہ گلالئی کے فیصلے پر عمران خان کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ الیکشن کمیشن نےغیر آئینی دیا ہے تو کیا یہ اداروں سے تصادم کی بات نہیں؟رانا ثناءاللہ کہتے ہیں کہ نیب کی اسحاق ڈار کے حوالے سے اثاثوں کی رپورٹ میں سنگین غلطیاں سامنے آئی ہیں۔وزیر قانون نے کہا کہ عائشہ گلالئی کا کہنا ہے کہ بنی گالا میں بد کرداروں کا ٹولہ ہے اور عمران خان کے دھرنے کے دوران سڑسٹھ کروڑ کی منشیات آئی، اس پروزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سے مطالبہ کرتے ہیں کہ تحقیقات ہونی چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ شرجیل میمن نیب کی انکوائری کے دوران فرار ہوئے، انکی ضمانت کورٹ سے خارج ہوئی جبکہ شریف فیملی کے حوالے سے کوئی انکوائری نہیں ہوئی۔ جب نواز شریف کی نااہلی کا فیصلہ آیا تھا تو نواز شریف نے شہباز شریف کا ہی قیادت کے لیے نام لیا تھا۔رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ سے لڑنے کا فیصلہ نہیں بلکہ چاہتے ہیں، پارلیمنٹ کو بھی عزت اور تکریم دینی چاہیے ۔رانا ثناءاللہ کا عائشہ احد کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہنا تھاکہ عائشہ احد کا کیس کورٹ نے خارج کر دیا تھا، اس کیس کے پیچھے سیاسی ٹولہ تھا، اگر ریسو یبل انکم کی تعریف کو لیا جائے تو کوئی بھی اہل نہیں، نہال ہاشمی وفادار ساتھی تھا لیکن ان کے بیان پر نواز شریف نے انہیں بھی پارٹی سے نکال دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

ماسٹر پلان عامر احمد خان

میڈیا 92 نیوز ڈسک ماسٹر پلان2050ءلاہور ڈویژن کے روشن مستقبل کا تعین کرے گا ۔ …