لاہور چڑیا گھر کی رونقیں بحال، شیرنی کاجل کے ہاں 2 بچوں کی پیدائش

لاہور (میڈیا پاکستان) چڑیا گھر کی شیرنی کاجل کے ہاں دو بچوں کی پیدائش ہوئی ہے جس کے بعد زو میں افریقن نسل کے شیروں کی تعداد 19 ہو گئی۔لاہور چڑیا گھر میں افریقن نسل کے شیر رِکی اور شیرنی کاجل کے ہاں دو ننھے شیروں ہوئی ہے۔ ننھے مہمانوں کی آمد سے چڑیا گھر میں افریقن نسل کے شیروں کی تعداد 19 ہوگئی ہے، جن میں دس مادہ، سات نر اور دو ننھے بچے شامل ہیں۔چڑیا گھر کے ڈائریکٹر حسن علی سکھیرا نے کہا ہے کہ بچوں کو انتہائی نگہداشت میں رکھا گیا ہے، جلد لوگوں کی تفریح کے لئے ڈسپلے کر دیا جائے گا۔چڑیا گھر میں شیروں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے، جنہیں ڈی جی وائلڈ لائف کی اجازت پر فروخت کیا جائے گا، اس سے قبل بھی افریقن نسل کے دو سرپلس شیروں کو ایک ہفتہ قبل ہی پشاور زو کو فروخت کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

ماسٹر پلان عامر احمد خان

میڈیا 92 نیوز ڈسک ماسٹر پلان2050ءلاہور ڈویژن کے روشن مستقبل کا تعین کرے گا ۔ …