لاہور (میڈیا پاکستان) باگڑیاں میں قبضہ مافیا کا راج، محکمہ اوقاف و مذہبی امور پنجاب کے افسران بوکھلاہٹ کا شکار ہو گئے، قبضہ واگزار نہ کروانے پر معطل منیجر دربار شاہ جمال عرفان محمود کو چند گھنٹے بعد ہی بحال کر دیا گیا۔محکمہ اوقاف و مذہبی امور پنجاب کے سرکل چھ کے علاقے باگڑیاں میں سرکاری اراضی پر قبضہ مافیا نے راج کر رکھا ہے، تاہم سیکرٹری اوقاف عبدالجبار شاہین سمیت اعلیٰ افسران قبضہ مافیا کے سامنے بے بس نظر آ رہے ہیں، سیکرٹری اوقاف عبدالجبار شاہین نے مینجر عرفان محمود کو فرائض میں غفلت برتنے پر معطل کیا تاہم چند گھنٹوں بعد پھر بحال کر دیا، ذرائع نے بتایا کہ باگڑیاں میں مافیا کے خلاف موثر کاروائی نہ کرنے پر مینجر کو معطل کیا گیا تاہم بعدازاں بحال کر دیا گیا۔
