لاہور (میڈیا پاکستان) سمارٹ کارڈتونہ جاری ہوسکا، رجسٹریشن بکس کی بھی قلت ہوگئی۔ رجسٹریشن بکس اورسٹیکرزکی کمی کی وجہ سے ایکسائزکی جانب سےشہریوں کو سات دن بعد کا ٹائم دیا جانے لگا۔لاہورسمیت پنجاب بھرمیں گاڑیوں اورموٹرسائیکلوں کی رجسٹریشن بکس کی قلت ہوگئی ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہےاورگاڑیوں کےمالکان کورجسٹریشن کےلئےایکسائزکےدفاترکےچکرلگانےپڑ رہے ہیں۔اسی حوالے سے ڈی جی ایکسائزاکرم اشرف گوندل کا کہنا ہے کہ رواں سال رجسٹریشن بک ختم کرکے سمارٹ کارڈشروع کیا جانا تھا۔لیکن معاملہ عدالت میں جانے کے باعث التوکا شکارہے۔سمارٹ کارڈ کی وجہ سے رجسٹریشن بکس کاکم آرڈر دیا گیا تھا اورسپلائی کم ہونے کی وجہ سے بحران پیدا ہو گیا ہے۔ اب کمپنی سے معاملات طے پاگئے ہیں اور یکم نومبرتک نئی رجسٹریشن بکس آجائیں گی ۔ا
