لاہور (میڈیا پاکستان) سپریم کورٹ بار کے اکتیس اکتوبر کو ہونے والے انتخابات کے لئے مختلف نشستوں پر چوالیس امیدوار میدان میں ہیں،انڈی پینڈنٹ گروپ کے حمائت یافتہ صدارتی امیدوار پیر سید کلیم احمد خورشید اور پروفیشنل گروپ کے حمائت یافتہ صدارتی امیدوار حافظ عبدالرحمن انصاری کے درمیان کانٹے دار مقابلے کی توقع ہے۔۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ بار کے انتخابات میں صرف چار روز باقی رہ گئے ہیں انتخابی مہم عراوج پر پہنچ گئی ہے ۔وٹرز کے دل لبھانے کے لیے امیدواروں کے طرح طرح کے جتن کیے جا رہے ہیں کہیں عہدو پیما تو کہیں وٹرز کی منتیں کی جا رہی ہیں۔پروفیشنل گروپ میں ٹوٹ پھوٹ کے باعث انڈپنڈڈ گروپ خوش دکھائی دیتا ہے۔انڈی پینڈنٹ گروپ کے صدارتی امیدوار پیر کلیم خورشید کا کہنا ہے کہ انکا ایجنڈا وکلا کی فلاح بہبود ہے پروفیشنل گروپ کے حامیوں کا کہنا ہے کہ اس بار بھی فتح انکا مقدر بنے گی ۔۔،سپریم کورٹ بار کے وکلاء کی خدمت انکے گروپ کامنشور ہے،،،پلاٹوں کے معاملے پر وکلاء کے درمیان کی جانے والی تقسیم کو ختم کرین گےاوران وکلاء کو بھی پلاٹ دلائے جائیں گے جو پیسے نہ ہونے پر محروم رکھے گئے۔ انتخابات کے لئے کل دو 2289رجسٹرڈ ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے،،،چئیرمین الیکشن بورڈ افراسیاب خان انتخابی عمل کی نگرانی کریں گے۔
