میڈیا کوریج کی پابندی…لاہور ایئرپورٹ سکیورٹی فورس کا سینئر افسر طلب

لاہور (میڈیا پاکستان) لاہور ہائیکورٹ نے ایئرپورٹ پر میڈیا کوریج پر پابندی کیخلاف درخواست پرلاہور ایئرپورٹ سکیورٹی فورس کے سینئر افسر کو  طلب کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس  منصور علی شاہ نے پریس کلب کی درخواست پر سماعت کی جس میں لاہور ائیر پورٹ پر پابندی کو چیلنج کیا گیا ہے. درخواستگزار تنظیم کے وکیل  اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے بتایا کہ  سیکیورٹی کے نام پر ایئرپورٹ میڈیا کوریج بند کر دی گئی تاکہ ائیر پورٹ پر ہونے والی بے ضابطگیوں پر آسانی سے پردہ ڈالا جاسکے. درخواستگزار کے وکیل نے یہ نکتہ بھی اٹھایا کہ میڈیا پر پابندی لگانا آئین کے منافی ہے اس لیے پابندی کو  کالعدم قرار دیا جائے۔ درخواست پر مزید سماعت 7 نومبر کو ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں

ماسٹر پلان عامر احمد خان

میڈیا 92 نیوز ڈسک ماسٹر پلان2050ءلاہور ڈویژن کے روشن مستقبل کا تعین کرے گا ۔ …