سی پیک کے فوائد صدیوں تک ملیں گے، وزیراعظم

اسلام آباد(میڈیا پاکستان)وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہےکہ سی پیک ایسا منصوبہ ہے جس کے فوائد صدیوں تک ملیں گے۔گلگت بلتستان کونسل کے اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ گلگت بلتستان میں جمہوری اقدار کا فروغ اور جمہوریت کا تسلسل خوش آئند ہے، گلگت بلتستان کونسل کے اجلاس تسلسل کے ساتھ ہونے چاہئیں، علاقے میں کاروباری سرگرمیوں اور سیاحت کے وسیع مواقع ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے علاقے کی سماجی و معاشی ترقی کے لیے حقیقی کام کیا، ہماری حکومت کی اولین ترجیح ملکی تعمیر و ترقی ہے، مسلم لیگ (ن) پہلی حکومت ہے جس نے دیامر بھاشا ڈیم پر عملاً کام شروع کرایا اور مسلم لیگ (ن) واحد جماعت ہے جو کام شروع کرکے پایہ تکمیل تک بھی پہنچاتی ہے۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ سی پیک ایسا منصوبہ ہے جس کے فوائد صدیوں تک ملیں گے جب کہ ملک کے تمام علاقوں میں یکساں ترقی کے لیے ہر ممکن تعاون کرتے رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

ماسٹر پلان عامر احمد خان

میڈیا 92 نیوز ڈسک ماسٹر پلان2050ءلاہور ڈویژن کے روشن مستقبل کا تعین کرے گا ۔ …