ملک بھر میں آج مزید بارشوں کا امکان، محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کردی

لاہور (میڈیا 92 نیوز آن لائن ) ملک بھر میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید مون سون بارشوں کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ کے روز کشمیر، بالائی خیبرپختونخوا (مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان ڈویژن)، شمال مشرقی پنجاب (راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور ڈویژن) اور اسلام آباد میں اکثر مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

جبکہ کوہاٹ، بنوں، ڈی آئی خان، سرگودھا، فیصل آباد، ڈی جی خان، ملتان، ساہیوال، ژوب، سبی، قلات، نصیرآباد ڈویژن اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں تیزہواوٗں اور گرج چمک کے ساتھ شدید بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

گزشتہ روز راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، ساہیوال، بہاولپور، ڈی جی خان، فیصل آباد ،مالاکنڈ، کوہاٹ، ژوب ڈویژن اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں تیز ہواوٗں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔

سب سے زیادہ بارش بہاولنگر97، جہلم 20، ٹوبہ ٹیک سنگھ 19، ڈی جی خان 14،لیہ 11، ساہیوال 06، اٹک،سرگودھا،بھکر، جھنگ، اوکاڑہ 01، پاراچنار40، مالم جبہ 10، دیر08، کالام 04، سیدوشریف 02، ژوب 21، گلگت بلتستان, چلاس 02 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …