نواز شریف کے سابق مشیر اور کالم نگار عرفان صدیقی گرفتار

اسلام آباد پولیس نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے مشیر عرفان صدیقی کو حراست میں لے لیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق عرفان صدیقی کو گھر کے باہر سے کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق سابق مشیرعرفان صدیقی کی جانب سے اپنے کرایہ دار کے قوائف جمع نہیں کروائے گئے تھے جبکہ شہر میں دفعہ 144نفاذ ہے جس کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔

پولیس نے عرفان صدیقی کو تھانا رمنا اسلام آباد منتقل کرتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یاد رہے سابق وزیراعظم نواز شریف سمیت مسلم لیگ ن کے کئی اہم رہنما مختلف مقدمات کے باعث گرفتار ہیں۔

گزشتہ دنوں مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناءاللہ کو اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے گرفتار کرنے کے بعد مقدمہ درج کر لیا۔
اس ضمن اے این ایف کے ترجمان ریاض سومرو نے گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئےبتایا تھا کہ ان کی گاڑی سے منشیات کی بھاری مقدار برآمد ہوئی ہے اور کے خلاف نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …