دالبندین: مسافر کوچ اور ٹرالر میں تصادم، جاں بحق افراد کی تعداد 16 ہو گئی

دالبندین(میڈیا پاکستان) دالبندین کے قریب کوئٹہ سے تفتان جانے والی مسافر بس مخالف سمت سے آنے والے ٹریلر سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں مرنے والوں کی تعداد 16 ہو گئی ہے جبکہ متعدد افراد زخمی ہیں۔ حادثے کے بعد سیکیورٹی فورسز اور مقامی افراد نے لاشوں اور زخمیوں کو دالبندین اسپتال پہنچایا، جہاں نا کافی طبی سہولیات کے باعث زخمیوں کو زمین پر بٹھا کر طبی امداد دی گئی جبکہ 20 سے زائد شدید زخمیوں کو کوئٹہ منتقل کر دیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر چاغی کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے سبب پیش آیا۔

یہ بھی پڑھیں

ماسٹر پلان عامر احمد خان

میڈیا 92 نیوز ڈسک ماسٹر پلان2050ءلاہور ڈویژن کے روشن مستقبل کا تعین کرے گا ۔ …