ایل او سی پر اشتعال انگیزی، بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر دفتر خارجہ طلب

اسلام آباد (میڈیا 92 نیوز آن لائن ) پاکستان نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر سیز فائر کی خلاف ورزی اور بلااشتعال فائرنگ پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کر لیا۔

گزشتہ چند روز سے بھارتی فوج کی جانب سے ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں پاکستانی فوجی اہلکار شہید اور شہری زخمی ہوئے ہیں جس پر پاکستان کی جانب سے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔

دفتر خارجہ کے مطابق 22 جولائی کو ایل او سی پر باگسر سیکٹر میں بھارتی فائرنگ سے 12 سالہ محمد ریاض شہید ہوئے اور 18 سالہ نوجوان شدید زخمی ہوا۔

دفتر خارجہ نے بتایا کہ 23 جولائی کو بھارتی فورسز نے تتہ پانی، جندوٹ، بن چڑیاں سیکٹرز میں بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں پاکستانی شہری چاند بی بی شہید ہوئیں اور تین شہری زخمی ہوئے۔

ایل او سی پر بھارتی جارحیت کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کرانے کے لیے پاکستان نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ میں طلب کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …