آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں شدید بارشوں کی پیش گوئی،

لاہور (میڈیا 92 نیوز آن لائن ) ملک بھر میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بالائی اور وسطی علاقوں میں تیزہواوٗں/آندھی کے ساتھ مزید مون سون بارشوں کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ (شام / رات) سے ہفتہ کے دوران راولپنڈی، سرگودھا، گوجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد، ہزارہ، مالاکنڈ، پشاور، مردان ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں اکثر مقامات پر تیزہواوٗں اور گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

اس دوران کوہاٹ، بنوں، ڈی آئی خان، ژوب، قلات، سبی، نصیرآباد، ڈی جی خان، ملتان، بہاولپور ، ساہیوال ڈویژن اور گلگت بلتستان میں بھی کہیں کہیں تیزہواوٗں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

جمعرات سے جمعہ کے دوران ہزارہ، راولپنڈی، گوجرانوالہ ڈویژن اور کشمیر میں جبکہ جمعہ سے ہفتہ کے دوران ژوب، قلات اور ڈی جی خان ڈویژن میں موسلادھار بارش کے باعث مقامی دریاوٰں /برساتی نالوں میں طغیانی اور ہزارہ ڈویژن اور کشمیر میں پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

اس دوران لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، راولپنڈی اور پشاور ڈویژن کے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا بھی خدشہ ہے۔محکمہ موسمیات نے تمام متعلقہ اداروں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت بھی جاری کر دی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا تاہم حیدر آباد، ٹھٹہ، میرپور خاص، سکھر، کراچی، شہید بینظیر آباد ڈویژن اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ راولپنڈی، لاہور، کوہاٹ، مالاکنڈ، ہزارہ، کوئٹہ، قلات، مکران ڈویژن اور اسلام آباد میں چند مقامات پر تیز ہواوٗں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش کاکول 31، پاراچنار 12، مالم جبہ 03، سندھ: بدین 22، ٹنڈو جام 21، ڈاہلی 20، شہید بینظیر آباد 14، سکرنڈ 09، جیکب آباد 08، ڈپلو 07، کراچی (صدر، مسرور بیس 02، ائیر پورٹ، فیصل بیس 01)، ٹھٹہ 02، مٹھی، میرپور خاص 01، مظفرآباد(ائیرپورٹ، سٹی 13)، گڑھی دوپٹہ 09، قلات 08،خضدار 06، لسبیلہ 04، کوئٹہ(سمنگلی 03)، لاہور، ساہیوال04، مری 03، اسلام آباد (سیدپور، زیرو پوائنٹ 01) اور اٹک میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …