وزیراعظم کی شہبازشریف سے ملاقات، ناراض ارکان اسمبلی کو منانے پر مشاورت

لاہور (میڈیا پاکستان) وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کی ماڈل ٹاون ایچ بلاک وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی رہائش گاہ پر امد، پارٹی معاملات، ناراض ارکان اسمبلی کو منانے اور ملکی صورتحال پر مشاورت ہوئی وزیر اعلیٰ نے وزیر اعظم کو عشائیہ بھی دیا۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اسلام آباد سے سات بج کر پینتالیس منٹ پر لاہور ائیرپورٹ اترے اور معمولی سکیورٹی کے ساتھ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی رہائش گاہ چھیانوے ایچ ماڈل ٹائون پہنچے۔ انہوں نے وزیراعلیٰ سے خیریت دریافت کی، حمزہ شہباز شریف بھی ملاقات میں موجود تھے۔ ملاقات میں ریاض پیر زادہ، میر ظفراللہ جمالی و دیگر ناراض اراکین قومی اسمبلی کے حوالے سے مشاورت ہوئی، جبکہ وزیراعظم اور امریکی وفد کے درمیان ملاقات پر تبادلہ خیال بھی کیا ملکی سیاسی صورتحال سمیت پارٹی امور پر بات کی گئی۔وزیراعلیٰ پنجاب نے وزیراعظم کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا، زعفرانی مٹن پلاؤ اور چکن ہانڈی سمیت دیگر کھانوں سے ان کی تواضع کی۔ نو بج کر پچیس منٹ پر میٹنگ ختم ہوئی اور دس بج کر دو منٹ پر وزیر اعظم واپس اسلام آباد روازنہ ہو گئے۔مسلم لیگ نون کو درپیش چیلنجز کے تناظر میں یہ میٹنگ انتہائی اہم تھی وزیر اعظم، وزیر اعلیٰ پنجاب اور حمزہ شہاز نے تمام اہم سیاسی اور ملکی امور پر غور کیا۔

یہ بھی پڑھیں

ماسٹر پلان عامر احمد خان

میڈیا 92 نیوز ڈسک ماسٹر پلان2050ءلاہور ڈویژن کے روشن مستقبل کا تعین کرے گا ۔ …