صاف پانی سے گاڑیاں دھونے والوں کی شامت :واٹر کمیشن حکام اور کنٹونمنٹ بورڈ کی سروس اسٹشینز کے‌خلاف مشترکہ کاروائی ! 30 سروس اسٹیشن سیل

لاہور (اپنئ رپورٹر سے ) لاہور کے علاقہ کینٹ میں جوڈیشل واٹر کمیشن کے فوکل پرسن اسامہ شیرون نیازی اور کنٹونمنٹ بورڈ انتظامیہ کی ٹیموں نے کنٹونمنٹ ایریاز میں لگے سروس اسٹیشنز کے خلاف بھرپور کاروائی کی اور ری سائیکلنیگ کے بغیر غیر قانونی طور پر پانی استعمال کرنے والے سروس اسٹیشن سیل کردیے ،

واٹر کمیشن کے فوکل پرسن اسامہ شیرون نیازی نے چئیرمین جوڈیشل واٹر کمیشن جسٹس ر علی اکبر قریشی کی ہدایت پر کینٹ ایریا میں کاروائی کرتے ہوئے سروس اسٹیشن سیل کیے ، جو غیر قانونی طور پر صاف پانی گاڑیاں دھونے پر ضائع کر رہے تھے .

سروس اسٹیشنر کے خلاف کنٹونمنٹ بورڈ کی ٹیم نے بھی حصہ لیا اور قانون کے مطابق پانی استعمال نہ کرنے والے تمام سروس اسٹیشن سیل کردیے ، اسامہ نیازی کے مطابق صرف تین سروس اسٹیشن ایسے تھے جو ری سائیکلنگ کے ذریعے پانی استعمال کررہے تھے جبکہ صاف پانی کا ضائع کر نے والے 30 غیر قانونی سروس اسٹیشن سیل کر دیے گئے ہیں

اسامہ شیرون نیازی نے میڈیا 92 نیوز کو بتایا کہ کہ یہ تمام سروس اسٹیشن اس وقت تک سیل رہیں گے جب تک یہ جوڈیشل واٹر کیمشن کی ہدایات کے مطابق پانی کی ری سائیکلنگ کا سسٹم نہیں لگاتے ، ہم اپنے چئیرمین کے حکم پر شہر بھر میں کاروائی کرکے صاف پانی بچانے کی دن رات کوشش کر رہے ہیں ، پانی جیسی نعمت کے ضائع ہونے کو روکنا ہمارے مستقبل کا ضامن ہے ،

ہم لاہور میں صاف پانی سے گاڑیاں دھونے والوں کو کسی قسم کی رعایت نہیں دے رہے ، شہریوں کو بھی چاہیے کہ وہ صاف پانی سے گاڑیاں دھو کر پانی جیسی قیمتی نعمت کو ضائع ہونے سے بچانے میں ہمارا ساتھ دیں

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …