حکومت پنجاب نے عثمان خٹک کو ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن تعینات کردیا

لاہور (میڈیا پاکستان) حکومت پنجاب نے پولیس افسر کیپٹن (ر) محمد عثمان خٹک کو گریڈ 22 میں ترقی دے کر ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن تعینات کردیا۔حکومت پنجاب نے ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن کی اسامی کو گریڈ 22 میں اپ گریڈ کر دیا ہے۔ ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن ملک ابو بکر خدابخش کو تبدیل کر کے ڈی آئی جی مانیٹرنگ انویسٹی گیشن تعینات کیا گیا ہے۔حکومت پنجاب نے کیپٹن (ر) محمد عثمان خٹک کو فوری طور پر گریڈ 22 کے مطابق چارج سنبھالنے کا حکم دیا۔ محمد عثمان خٹک پولیس سروس کے 12 ویں کامن سے تعلق رکھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ماسٹر پلان عامر احمد خان

میڈیا 92 نیوز ڈسک ماسٹر پلان2050ءلاہور ڈویژن کے روشن مستقبل کا تعین کرے گا ۔ …