لاہور (میڈیا پاکستان) مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز کی مزنگ میں یونین کونسل انسٹھ کے بلدیاتی نمائندوں اور تنظیمی عہدیداروں سے میٹنگ، لٹن روڈ سمیت دیگر مقامات پر ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا، والدہ کی صحت یابی کے لیے دْعاکی اپیل کی۔تفصیلات کے مطابق مریم نواز نے مزنگ میں لیگی کارکنوں کو ہدایت کی کہ عوامی مسائل حل کرانے کے لیے کام کریں، انہوں نے کہا کہ علاقے کے مسائل سے ا?گاہ کریں، انہیں فوری حل کرایا جائے گا، مریم نواز لٹن روڈ سمیت دیگرعلاقوں میں بھی گئیں اور عوامی مسائل پوچھنے کے بعد انہیں حل کرنے کی ہدایت کی۔ لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ این اے 120 کی عوام نے ہمیشہ مسلم لیگ ن کا ساتھ دیا ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھاکہ میاں نواز شریف جلد عوام کے درمیان ہوں گے، انہوں نے کارکنوں سے کہاکہ وہ اْن کی والدہ کی صحت یابی کے لیے دعا کریں۔ مزنگ سے مصروفیات ختم کر کے انہوں نے ایوان وزیر اعلیٰ میں بھی میٹنگ کی۔ اس میٹنگ میں صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین اور ایم پی اے ماجد ظہور کے ہمراہ ضلعی انتظامیہ سمیت دیگر افسران موجود تھے۔
