لاہور (میڈیا پاکستان) لاہور زو انتظامیہ نے چڑیا گھر کے دو سو ملین کے فنڈز فکس کرانے کے لیے سب کمیٹی تشکیل دے دی۔ چڑیا گھر کی رقم فکس کرانے کے لیے بارہ بینکوں کو درخواست بھجوا دی گئی ہے۔لاہور چڑیا گھر انتظامیہ نے اس سے قبل بھی چھ کروڑ گیارہ لاکھ کی رقم بینک آف پنجاب میں فکس کرائی تھی۔ رقم منافع کے ساتھ دس کروڑ بائیس لاکھ ہوگئی۔ اب مزید اضافے کے ساتھ رقم بیس کڑور ہو گئی ہے۔ تشکیل دی گئی چار رکنی کمیٹی ڈائریکٹر زو حسن سکھیرا، ڈپٹی ڈائریکٹر تنویر احمد جنجوعہ،ویٹنری افسر ڈاکٹر رضوان اور اکاؤنٹ سپرنڈنٹ پر مشتمل ہے۔کمیٹی تمام آفرز پر غور کر کے سفارشات زو مینجمنٹ کمیٹی کو دے گی۔زومینجمنٹ کمیٹی اس بات کا حتمی فیصلہ کرے گی کہ رقم کس بینک میں فکس کرائی جائے۔ رقم کو کسی اور بینک میں ری فکس کرانے کے لیے چار رکنی کمیٹی بنادی گئی۔
