وزیراعلی عثمان بزدار

ڈیرہ غازی خان :گرفتار قانونگو وزیر اعلی پنجاب کا کزن نہیں خبر بے بنیاد ہے ، وزیر اعلی ہاوس کی تردید

چاہے کوئی بھی ہو محکمے قانون کے مطابق سلوک کریں گے، غیرقانونی کام کرنے والے کو قانون کا سامنا کرنا ہو گا ، وزیر اعلی پنجاب کے ڈیرہ غازی خان کی انتظامیہ کو احکامات

ڈیرہ غازی خان (اپنے نمائندے سے ) تفصیل کے مطابق اینٹی کرپشن ڈیرہ غازی خان نے باز بزدار نامی قانونگوکو رنگے ہاتھوں رشوت لیتے ہوئے گرفتار کیا اور منشی سمیت مقدمہ درج کرکے قانونی کاروائی شروع کی تو گرفتار کرنے والے اینٹی کرپشن ڈیرہ غازی خان کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر سید احمد علی بخاری کا اچانک راولپنڈی تبادلہ کر دیا گیا!

باز بزدار نامی قانونگو موضع کھاکھی شرقی ڈیرہ غازی خان میں تعنیات تھا جسکو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھ گرفتار کیا گیا تو رشوت خور ملزم نے اپنے آپ کو وزیر اعلی پنجاب کا کزن بتایا اور اینٹی کرپشن حکام کو حراساں کر نے لگا ، جبکہ مدعی مقدمہ کو بھی وزیر اعلی پنجاب کے نام پر صلح کے لیے دباؤ ڈالا جا رہا تھا ، جب یہ خبر میڈیا کی زینت بنی تو وزیر اعلی پنجاب نے نوٹس لیا اور احکامات جاری کر دیے ،

وزیر اعلی ہاوس نے سردار عثمان بزادر کا کزن بنا کر گرفتار قانونگو کی خبر کی تردید کر دی ہے اور کہا ہے کہ چاہے کوئی بھی ہو قانون کے مطابق اسکے ساتھ سلوک کیا جائے گا محکمے کسی بھی سیاسی دباؤ سے بالاتر ہو قانون کے مطابق برتاؤ کریں

یاد رہے مدعی مقدمہ نے وزیراعظم پاکستان عمران خان اور وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار سے انصاف کی اپیل کی تھی اور کہا تھا کہ مجھے وزیراعلی پنجاب کے نام پر انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اب وزیر اعلی نے نوٹس لیتے ہوئے قانون کے مطابق کاروائی جاری رکھنے کا حکم دے دیا ہے

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …