بارش، تاریخی عمارتیں متاثر، قلعہ کے دروازے کا ایک حصہ گر گیا

لاہور(میڈیا92نیوز آن لائن) لاہور میں طویل بارش کے باعث شاہی قلعہ کے فوڈ سٹریٹ کی جانب کھلنے والے قدیم دروازے کا ایک حصہ گر گیا، اندرون شہر کی جانب سے آنے والے پانی کے ریلے کے دباؤ نے حضوری باغ کے فوڈ سٹریٹ میں کھلنے والے دروازے کا ایک حصہ دروازے سے الگ کردیا،
ذرائع کے مطابق دروازہ کو انتظامیہ نے کچھ عرصہ قبل بند کردیا تھا، شہر کی جانب سے جو پانی قلعہ کی جانب آتا ہے وہ اس دروازے کے باہر آکر جمع ہوگیا ، جس کے دباؤ سے چوبی دروزاہ مین دروازے سے الگ ہوگیا، والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی کی ترجمان تانیہ قریشی نے روزنامہ 92نیوز کو بتایا یہ تاثر غلط ہے کہ دروزاہ ٹوٹ گیا ،
چند روز میں دروازے کو دوبارہ اصلی حالت میں لگا دیا جائے گا ۔ دریں اثنا مال روڈ چیئرنگ کراس کے قریب غلام رسول عمارت کا ٹاپ گنبد نیچے گر گیا ، گنبد کا ملبہ گرنے سے خوشی قسمتی سے کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا،خستہ حال عمارت کے مزید حصوں کے گرنے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں

عمران خان نے عمر ایوب کو وزارت عظمیٰ کا امیدوار نامزد کردیا

راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان نے عمر ایوب کو وزیراعظم کے عہدے کا امیدوار …