پارٹی کے ٹکٹ ہولڈرز بلاول کی قیادت میں منظم، متحد ہو جائیں: آصف زرداری

لاہور (میڈیا پاکستان) پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر اور سابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے پارٹی کے ٹکٹ ہولڈروں، عہدیداروں اور کارکنوں کو ہدایت کی ہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں منظم اور متحد ہو جائیں۔ آئندہ انتخابات میں فتح پاکستان پیپلزپارٹی کی ہی ہوگی۔بلاول ہاوس پیپلزپارٹی سرگودھا کے ٹکٹ ہولڈرز تسنیم احمد قریشی، ملک خالد اعوان، ملک رضوان آصف، ملک خالد داد، نعیم صادق، سجاد خان بلوچ، ملک انور بلوچ اور دیگر نے بلاول ہائوس لاہور میں پارٹی کے صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی۔ اس موقع پر سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف بھی موجود تھے۔سابق صدر نے کہا کہ موجودہ حکومت نے ملک کی معیشت کو تباہ کر دیا ہے۔ ناکام خارجہ پالیسی کی وجہ سے ہزاروں کی تعداد میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو واپس آنا پڑا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں ایک قانون ہونا چاہیے، شریف خاندان کے ساتھ بھی وہ سلوک کیا جائے جو پاکستان پیپلزپارٹی کے ساتھ کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وی آئی پی احتساب سے دیگر صوبوں کو غلط پیغام دیا جا رہا ہے۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کی حکومت میں معیشت مستحکم ہوئی۔ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ کیا گیا۔ جن ملازمین کو ناانصافی کا شکار کرکے ملازمتوں سے زبردستی نکالا گیا تھا ان کو بحال کیا گیا۔ ان کے ساتھ کی جانے والی ناانصافی کا ازالہ کیا گیا۔آصف علی زرداری نے کہا کہ جب پیپلزپارٹی اقتدار میں ہوتی ہے تو عوا م کو ریلیف ملتا ہے، مہنگائی کو کنٹرول کیا جاتا ہے اور ریاست کے ثمرات پورے مک کے عوام تک پہنچتے ہیں۔ مگر جب پیپلزپارٹی کی حکومت نہیں ہوتی تو اہل اقتدار عوام کو ریلیف دینے میں تنگ دلی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔آصف علی زرداری نے کہا کہ آئندہ دور پاکستان پیپلزپارٹی کا ہی ہے۔ پاکستان پیپلزپارٹی اقتدار میں آکر عوام سے ہونے والی ناانصافیوں کا ازالہ کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں

ماسٹر پلان عامر احمد خان

میڈیا 92 نیوز ڈسک ماسٹر پلان2050ءلاہور ڈویژن کے روشن مستقبل کا تعین کرے گا ۔ …