اشتعال انگیز تقاریر کیس، فاروق ستار پر فردجرم عائد

کراچی (میڈیا92نیوز آن لائن)
اشتعال انگیز تقاریر کیس میں فاروق ستار سمیت 4 ملزمان پر فرد جرم عائد کردی گئی۔کراچی کی انسدادِ دہشتگردی عدالت میں سربراہ ایم کیو ایم پاکستان بحالی کمیٹی ڈاکٹر فاروق ستار کے خلاف اشتعال انگیز تقاریر کے کیس کی سماعت ہوئی۔ ڈاکٹر فاروق ستار سمیت 4 ملزمان عدالت میں پیش ہوئے ۔ عدالت نے فاروق ستار سمیت تمام ملزمان پر فرد جرم عائد کردی۔ فاروق ستار اور دیگر ملزمان نے صحتِ جرم سے انکار کردیا۔عدالت نے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر اور گواہوں کو طلب کرتے ہوئے سماعت 29 جولائی تک ملتوی کردی۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …