جج ارشد ملک ویڈیو سکینڈل کیس: درخواست گزار وکیل کے دلائل مکمل

اسلام آباد(میڈیا92نیوز آن لائن) سپریم کورٹ میں جج ارشد ملک ویڈیو سکینڈل کیس میں درخواست گزار کے وکیل منیر صادق نے دلائل مکمل کرلئے۔چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے جج ارشد ملک ویڈیو سکینڈل کیس کی سماعت کی۔

درخواست گزار کے وکیل منیر صادق نے دلائل دیتے ہوئے کہا جج کو بلیک میل نہیں کیا جانا چاہیے، عدالت غیر جانبدار انکوائری کمیشن قائم کرے، انکوائری کمیشن سچ کی تلاش کرے۔چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا عدالت نے کچھ کرنا ہوگا تو خود کرے گی، مطالبے پر کچھ نہیں کریں گے،

عدالتیں لوگوں کے کہنے پر کچھ نہیں کرتیں، سچ کی تلاشی بن نوع انسان کے آنے سے جاری ہے، وکیل درخواستگزار کی جانب سے سیاستدانوں کے ویڈیو سکینڈل کے حوالے سے آپ کی تجویز لکھ لی ہے ، مزید کوئی تجویز تو نہیں، غیر ذمہ دارانہ بیانات ہمارے معاشرے کا بہت بڑا المیہ ہے، سب جج، پٹواری، سیاستدان، بیوروکریٹ، پولیس افسران ایسے ہیں، ایسے بیانات سے لوگوں کی دل آزاری ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …