گھر بنانے کیلئے آسان شرائط پر قرضوں کا آرڈیننس کل جاری کیا جائے گا: وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہےکہ گھر بنانے کے لیے آسان شرائط پر قرضوں کے لیے آرڈیننس کل جاری کیا جائے گا۔

اسلام آباد میں نیا پاکستان ہاؤسنگ پراجیکٹ اسکیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ صفر اعشاریہ دو فیصد گھروں کے لیے فنانس ملتا ہے، صرف وہ لوگ گھرلے سکتے ہیں جن کے پاس پیسا ہو، پاکستان میں ایک کروڑ سے زیادہ گھروں کی طلب ہے، تنخواہ دار طبقہ اور گریڈ 19 سے نیچے کے سرکاری ملازمین کے گھر بنانے کے وسائل نہیں۔

وزیراعظم نےکہا کہ آرڈیننس لا رہے ہیں جس سے گھر بنانے کے لیے مالی وسائل کی فراہمی ہوسکے گی، اسکیم کامقصد ہےلوگ رجسٹر کریں، بتا سکیں ہر مہینے کہ گھر کی کتنی قسط دے سکیں گے، اس سے پتا چل سکے گا شہریوں کے پاس گھر بنانے کے اپنے کیا وسائل ہیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ہاؤسنگ سیکٹر میں بہت سے لوگ آنا چاہتے ہیں، یہ پہلی بار ہے کہ نچلے طبقے کو گھروں کی فراہمی میں ہاؤسنگ سیکٹر آرہا ہے، کوشش ہے گھر بنانے کے لیے چھوٹی چھوٹی کمپنیاں وجود میں آسکیں، نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم شروع ہونے پر 40 صنعتوں کا پہیہ چلنا شروع ہوجائےگا۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ 10 ہزار گھروں کے لیے قرعہ اندازی کریں گے، انگوری کے پاس شہریوں کو ڈیڑھ سال میں گھر مل سکے گا، کوئٹہ،گوادر، لاہور اور اسلام آباد میں بھی ہاؤ سنگ اسکیمیں شروع ہوجائیں گی، ڈیٹا اکٹھا کریں گے کہ لوگوں کو کتنے گھروں کی ضرورت ہے، گھر بنانے کے لیے آسان شرائط پر قرضوں کے لیے آرڈیننس کل جاری کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …