جج ویڈیو اسکینڈل کیس : سپریم کورٹ کا تین رکنی بینچ کل سماعت کریگا

اسلام آباد (میڈیا92نیوز آن لائن) سپریم کورٹ آف پاکستان میں چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ ویڈیو معاملے کی سماعت (کل) منگل کو کریگا۔

تفصیلات کے مطابق کاز لسٹ میں 16؍جولائی منگل کو ویڈیو معاملہ کیس تیسرے نمبر پر سماعت کیلئے مقرر کیا گیا، حکومت کی طرف سے سیکرٹری وزارت قانون انصاف فریق بنایا گیا ہے ، عدالت نے تمام فریقین کو نوٹس جاری کر دئیے۔

چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ بنچ کی سربراہی کرینگے،وڈیو کیس کی سماعت کے لئے سینئر جج جسٹس عظمت سعید اور جسٹس عمر عطا بندیال بھی بنچ میں شامل ہونگے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …