لاہور( میڈیا پاکستان) لاہور ہائیکورٹ نے طاہر القادری کے 2014 کے دھرنے کیخلاف درخواست پر سماعت کرتے ہوئےسابق جسٹس اختر حسین کمیشن کی رپورٹ پنجاب حکومت سے طلب کر لی۔ وی اولاہور ہائیکورٹ کے جسٹس انوار الحق کی سر براہی میں تین رکنی فل بنچ نے امجد علی قاسم کی درخواستگزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ ڈاکٹر طاہر القادری تقاریر کر کے ملک مخالف سرگرمیاں کرنا چاہتے ہیں پاکستان عوامی تحریک کے قائد کے دھرنے سے ملک کی معیشت تباہ ہونے کا خدشہ ہے،ڈاکٹر طاہر القادری کے خلاف متعدد مقدمات درج ہیں،پنجاب پولیس ڈاکٹر طاہر القادری مقدمات میں ضمانت کروائے بغیر آزادانہ گھوم پھر رہے ہیں ،درخواست گزار کی جانب سے استدعا کی گئی کہ ڈاکٹر طاہر القادری کے دھرنوں پر پابندی اور ان کو گرفتار کرنے کا حکم دیا جائے، تاکہ شہریوں کے حقوق سلب نہ ہوں عدالت نے طاہرالقادری سے متعلق سابق جسٹس اختر حسین کمیشن کی رپورٹ پنجاب حکومت سے طلب کر تے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔
