راولپنڈی(میڈیا پاکستان) پاکستان نے سب سے پہلے کانگو میں امن مشن میں دستے بھیجے اور 1960 سے اقوام متحدہ امن مشن میں خدمات انجام دے رہا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق اقوام متحدہ امن مشن کا 72 واں یوم تاسیس منایا گیا۔ پاکستان 1960 سے اقوام متحدہ امن مشن میں خدمات انجام دے رہا ہے اور سب سے پہلے کانگومیں امن مشن میں دستے بھیجے۔ پاک فوج نے 43 امن مشنزمیں اپنے دستے بھیجے جب کہ دنیا میں قیام امن کیلیے پاک فوج کے جوان امن مشنزمیں موثرکردارادا کررہے ہیں۔
آئی ایس پی آرکے مطابق امن مشنزمیں پاک فوج کے 153 جوانوں نے جانیں قربان کیں جب کہ پاک فوج کے 6 ہزار سے زائد جوان امن مشن میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔
