polution

لاہور سموگ کی لپیٹ میں، فضائی آلودگی پھیلانے والی 10 فیکٹریاں سیل

لاہور (میڈیا پاکستان)  صوبائی دارلحکومت سموگ کی لپیٹ میں،محکمہ تحفظ ماحولیات کی کاروائیاں تیز،شمالی لاہور میں کاروائی فضائی آلودگی پھیلانے اور فضائی قوانین پر عمل نہ کرنے پر 10 فیکٹریاں سیل کر دی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ تحفظ ماحولیات کی خصوصی ٹیموں نے ڈپٹی ڈائریکٹر انجم ریاض کی سربراہی میں شمالی لاہور کے علاقہ میں واقع سٹیل ملز میں کاروائی کی۔ڈپٹی ڈائریکٹر انجم ریاض کا کہنا تھا کہ فضائی آلودگی پھیلانے والے فیکٹری مالکان سے کوئی نرمی نہیں بھرتی جائے گی۔سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی سموگ سے آنکھوں اور سانس کی بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے، احتیاط برتنے کے ساتھ ساتھ فیکٹریوں کو دھواں اور کیمیکل ہوا میں اکٹھا ہونے سے روکنا اشد ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ماسٹر پلان عامر احمد خان

میڈیا 92 نیوز ڈسک ماسٹر پلان2050ءلاہور ڈویژن کے روشن مستقبل کا تعین کرے گا ۔ …