دھرنوں کی آڑ میں معیشت کے ساتھ گھناؤنا کھیل کھیلا گیا، شہبازشریف

لاہور(میڈیا پاکستان) وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف نے کہا ہے کہ قوم بجلی کے بحران کے خاتمے کے حوالے سے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے تاریخی کارنامے کو ہمیشہ یادرکھے گی۔ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سابق کرپٹ حکمرانوں نےوسائل لوٹے، بجلی بحران پرتوجہ نہیں دی اور یہی وجہ ہے کہ ملک میں غربت،افلاس ،بےروزگاری اوراندھیرے ہیں انہی کرپٹ زدہ حکمرانوں نے قوم کو تاریکی کے تحفے دیے اور نندی پور پاورپلانٹ بھی ان ہی لٹیروں کی ہوس زر کا شکار ہواجب کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ملک کو اندھیروں سے نکال کر اجالوں کے راستے پرگامزن کیا۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ بجلی کے منصوبوں کی تیزرفتاری سے تکمیل کے عالمی ریکارڈ بن رہے ہیں،1320میگاواٹ کا ساہیوال کول پاور پلانٹ 22 ماہ کی ریکارڈ مدت میں مکمل کیاگیا،قوم کو بجلی بحران سے نکالنا مسلم لیگ (ن) کا تاریخی کارنامہ ہے جو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ شہباز شریف نے مزید کہا ہے کہ وسائل کی لوٹ مار اور دھرنوں کی آڑ میں معیشت کے ساتھ گھناؤنا کھیل کھیلا گیا قوم اندھیروں میں دھکیلنےاورملکی ترقی روکنےوالوں کو کبھی قوم معاف نہیں کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں

ماسٹر پلان عامر احمد خان

میڈیا 92 نیوز ڈسک ماسٹر پلان2050ءلاہور ڈویژن کے روشن مستقبل کا تعین کرے گا ۔ …