پی آئی اے کی پرواز کے دوران جھگڑا، متعدد مسافر لہولہان

لاہور(میڈیاپاکستان) پی آئی اے کی لندن سے آنے والی پرواز میں مسافروں کا آپس میں جھگڑا ہوگیا جس کے باعث 2 مسافر زخمی ہوگئے۔ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی لندن سے آنے والی پرواز پی کے 758 میں مسافروں کا آپس میں جھگڑا ہوگیا۔ دوران پرواز طیارے میں سوار دو مسافروں نے مکے مار مار کر ایک دوسرے کو زخمی کر دیا۔
کپتان نے لینڈنگ سے پہلے جھگڑے کی اطلاع کنٹرول ٹاور کو دی جب کہ پرواز کے لینڈ کرتے ہی ائیرپورٹ سیکیورٹی فورس نے دونوں مسافروں کو حراست میں لے کر قانونی کارروائی کا آغاز کردیا۔

یہ بھی پڑھیں

ماسٹر پلان عامر احمد خان

میڈیا 92 نیوز ڈسک ماسٹر پلان2050ءلاہور ڈویژن کے روشن مستقبل کا تعین کرے گا ۔ …