گردوں کی غیرقانونی پیوندکاری،ایڈیشنل آئی جی کی نگرانی میں کمیٹی تشکیل

لاہور (میڈیا پاکستان) ایف آئی اے لاہور کی غیر قانونی پیوندکاری پر کاروائی کا معاملہ، گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری میں سابق گورنر چوہدری سرور کے بھانجوں کے ملوث ہونے کے متعلق وزیر اعلٰی پنجاب نے ایڈیشنل آئی جی کی نگرانی میں کمیٹی تشکیل دے دی۔ایف آئی اے کی جانب سے چند روز قبل گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری کے حوالے سے پیر محل میں چھاپہ مارا گیا جہاں سے ڈاکٹر رشید کو اس کے ساتھیوں اور ایک غیر ملکی مریض سمیت گرفتار کیا گیا تھا۔ ایف آئی اے کی جانب سے معاملے کی انکوائی میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ گرفتار ملزم ڈاکٹر شاہد رشید پیر محل میں واقعہ ابراہیم ہسپتال میں بھی ملازمت کرتا تھا جس کے مالک سابق گورنز چوہدری سرور کے سگے بھانجے چوہدری کشف اور چوہدری نجف ہیں۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے گرفتار ملزمان کے ابراہیم ہسپتال کے مالکان کے رابطوں کی وجہ سے ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دی گئی جس کی سربراہی کمانڈنٹ پنجاب کانسٹیبلری ایڈیشنل آئی جی حسین اصغر کو سونپی گئی جو اس بات کا تعین کرئے گئی کہ گرسدوں کی پیوندکاری میں ابراہیم ہسپتال کی انتظامیہ کی کس حد تک مداخلت ثابت ہوتی ہے اس کے ساتھ ساتھ ایف آئی اے کی تحقیقات میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ گرفتار ڈاکٹر شاہد رشدید نے اپنے ایک ساتھی ڈاکٹر نوید کے ساتھ مل کر رواں سال جولائی میں بھی ایک گردوں کا غیر قانونی ٹرانسپلانٹ کیا تھا جس میں ڈونر کی موت بھی واقعہ ہو گئی تھی جس کی تحقیقات پولیس نے بھی دوبارہ سے شروع کر دی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ماسٹر پلان عامر احمد خان

میڈیا 92 نیوز ڈسک ماسٹر پلان2050ءلاہور ڈویژن کے روشن مستقبل کا تعین کرے گا ۔ …